شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کی نمازہ جنازہ و تدفین عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئ
نمازہ جنازہ و تدفین میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی۔سینئر رہنماوں فاروق ستار، انیس قائم خانی و دیگر مرکزی کمیٹی کے اراکین کی شرکت
شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کی نمازہ جنازہ و تدفین عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئ
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے شہید چیئرمین ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کی نمازہ جنازہ و تدفین عقیدت واحترام کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔نمازہ جنازہ الصفاء مسجد شریف آ باد میں ہوئ جبکہ تدفین شہداء قبرستان عزیز آ باد میں ان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
نمازہ جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سئینر رہنماوں فاروق ستار, انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی کمیٹی کے اراکین،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں،اراکین سی اوسی،کراچی کے تمام ٹاؤن کے زمہ داران وکارکنان،مرحومہ کے عزیز و اقارب و مختلف سیاسی و مذہبی کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کری اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔