Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آصف کالونی میں سیوریج کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا

سیوریج کی صفائی کا عمل چئیرمین کی ہدایت پر شروع کیا گیا۔

0

آصف کالونی میں سیوریج کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی پاک کالونی ٹاؤن یوسی02 میں عید سے سیوریج کے مسائل پیدا ہوئے تھے۔ منصف نیوز کے صحافی فرحان قریشی نے چئیرمن زبیر موسیٰ کو رابطے میں لیا اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ جس پر چئیر مین زبیر موسیٰ صاحب نے فرحان قریشی کو مکلمل یقین دہانی کروائی اس پر کام شروع کروایا۔

یوسی چئیرمین زبیر موسیٰ اور وائس چئیرمین ندیم نور کی ہدایت پر جنرل کونسلر ذیشان انصاری کی زیرِ نگرانی آصف کالونی جی وارڈ میں آج سیوریج کی لائین کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس کام کو جلد از جلد مکمل بھی کرلیا جائے گا۔

ضلع کیماڑی پاک کالونی ٹاؤن, آصف کالونی کی عوام نے صحافی فرحان قریشی اور چئیرمن زبیر موسیٰ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...