دینا کے ساتھ چلنے کے لیے ڈاکٹر اور انجنئیر بننے کے علاوہ دیگر شعبوں کا انتخاب کرنا بھی ضروری ہے۔ سید سردار علی شاہ
تعلیم کے کامیاب اثرات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم بچوں کے ذہن کے مطابق ان کو تعلیم کے مواقع فراہم کریں۔ سید سردار علی شاہ
دینا کے ساتھ چلنے کے لیے ڈاکٹر اور انجنئیر بننے کے علاوہ دیگر شعبوں کا انتخاب کرنا بھی ضروری ہے۔ سید سردار علی شاہ
تفصیلات کے مطابق کراچی میں “سہیل یونیورسٹی” کے کانووکیشن 2025 کا انعقاد، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ہفتہ کے روز ہونے والی تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع بحیثیت گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔
سہیل یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر طارق سہیل، وائس چانسلر ڈاکٹر عدنان سہیل نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر یونیورسٹی گریجوئٹس، فیکلٹی میمبرز، اساتذہ، طالبہ و طالبات، والدین اور دیگر شریک۔ کانووکیشن میں 159 ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کامیاب گریجوکئٹس اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔ سید سردار علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے کامیاب اثرات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم بچوں کے ذہن کے مطابق ان کو تعلیم کے مواقع فراہم کریں۔ دینا کے ساتھ چلنے کے لیے ڈاکٹر اور انجنئیر بننے کے علاوہ دیگر شعبوں کا انتخاب کرنا بھی ضروری ہے۔
کیریئر کانونسلنگ کے حوالے سے آسانیاں پیدا کرنا ضروری ہے، نوجوانوں پر اعتماد سے ان کی حوصلہ افزائی اور کامیابی ممکن ہو سکے گی۔
گریجوئٹس کو ماسٹر اِن پبلک ہیلتھ، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کمپیوٹر سائنس، بزنس ایڈمنسٹریشن، بی ایس میڈیکل ٹیکنالاجی اِن کلینکل لیباریٹری، بی ایس بایو ٹیکنالاجی، بی ایس میڈیکل ٹیکنالاجی اِن کارڈیو ویسکیولر سائنس، بی ایس میڈیکل ٹیکنالاجی اِن اینستھیسیا اینڈ کریٹیکل کیئر سائنس، بی ایس میڈیکل ٹیکنالاجی اِن ریڈیولاجی، بی ایس میڈیکل ٹیکنالاجی اِن سرجری، بی ایس ڈینٹل ہائیجین، بی ایس نرسنگ، بی ایس پوسٹ نرسنگ کی تعلیم مکمل کرنے پر ڈگریز دی گئیں۔