شادمان محلہ کمیٹی کے صدر عمیر عثمانی کی نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین عاطف علی خان سے اہم ملاقات
عمیر عثمانی کے ساتھ علاقہ سے علی راشد، حثیب اور عمران بھی موجود تھے۔
کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین جناب عاطف علی خان سے شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کے لوگوں کی اہم ملاقات۔ ملاقات میں محلہ کمیٹی کے صدر جناب عمیر عثمانی، علی راشد، حثیب اور عمران شامل تھے۔ ملاقات نارتھ ناظم آباد ٹاون آفس میں ہوئی۔
عمیر عثمانی نے علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کا آغاز کیا۔ انہوں نے شادمان فیملی پارک کے حوالے سے بھی بات کی۔ بچوں کے کھیلنے کے لئے کوئی گراونڈ علاقہ میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادمان پارک میں نوجوانوں کو کرکٹ اور دیگر کھیل کھیلنے کے لیے جگہ بنانے کے لئے درخواست کی۔
نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین عاطف علی خان محلہ کمیٹی کی تمام تر باتیں سنیں اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ جناب عاطف علی خان نے مزید بتایا کہا شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے کی گلیوں کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی۔ سیکٹر 14-اے کی آخر کی گلیوں سیوریج لائین ڈالی ہے اور ان کی تعمیر بھی ٹاون کی کرائے گا۔