Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

صوبے میں نصاب، اساتذہ کی تربیت اور جدید تعلیمی طریقہ کار پر کام جاری ہے۔ سردار شاہ

ملاقات میں سندھ میں تعلیم کے فروغ پر تفصیلی گفتگو

0

صوبے میں نصاب، اساتذہ کی تربیت اور جدید تعلیمی طریقہ کار پر کام جاری ہے۔ سردار شاہ

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے یونیسکو پاکستان چیف فواد پاشایوف کی ملاقات۔ اس موقع پر چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے فواد پاشایوف کو یونیسکو پاکستان کا سربراہ مقرر ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔ ملاقات میں سندھ میں تعلیم کے فروغ پر تفصیلی گفتگو۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ یونیسکو دنیا کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کے تاریخی مقامات عالمی ورثہ قرار دے کر یونیسکو نے اہم خدمات انجام دیں۔ سندھ کی دو سائیٹس عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں۔ سندھ کی قدیم تہذیب اور آثار یونیسکو کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ یونیسکو کی جانب سے سندھ میں تعلیمی منصوبوں میں تعاون کے معترف ہیں۔

سردار شاہ نے مزید کہا کہ صوبے میں نصاب، اساتذہ کی تربیت اور جدید تعلیمی طریقہ کار پر کام جاری ہے۔

یونیسکو پاکستان چیف فواد پاشایوف نے سندھ حکومت کے تعلیم کے لیے اقادامات کی تعریف کی۔ آؤٹ آف اسکول چلڈرن کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق۔ دیہی علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے اقدامات زیر غور کیا گیا۔ ڈیجیٹل لرننگ اور عالمی معیار کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے پر بات چیت۔

یونیسکو پاکستان چیف فواد پاشایوف نے کہا کہ یونیسکو کا نان فارمل ایجوکیشن پر سندھ حکومت کے اقدامات میں تعاون کی خواہش رکھتا ہے۔

آؤٹ آف اسکول چلڈرن کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق۔ یونیسکو کا ٹرانس جینڈر ایجوکیشن کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف۔ اسٹریم اور جدید ایجوکیشن پالیسیز فریم ورک پر بھی گفتگو کی گئی۔ یونیسکو اور سندھ حکومت کے درمیان تعلیم میں مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔

Comments
Loading...