پروجیکٹ کا مقصد پرائمری طلبہ کی ریڈنگ اسکلز میں اضافہ کرنا ہے ۔ مراد علی شاہ
پروجیکٹ کا نفاذ 12 اضلاع کے 600 اسکولوں میں پائلٹ پروجیک کے تحت شروع ہو گیا
پروجیکٹ کا مقصد پرائمری طلبہ کی ریڈنگ اسکلز میں اضافہ کرنا ہے ۔ مراد علی شاہ
کراچی : سندھ حکومت کا انقلابی تعلیمی اقدام — وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سلیکٹ پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل (میرٹ) میں منعقد کی گئی ہے۔ پروگرام میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر, سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ عملدار اور تعلیمدان شریک۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سلیکٹ سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کا پہلا ڈیجیٹل نظام متعارف ہو گیا۔ سندھ میں تعلیم کے معیار اور حاضری کو بہتر بنانے کے لیے سلیکٹ پروجیکٹ کا آغاز۔ پروجیکٹ کا مقصد پرائمری طلبہ کی ریڈنگ اسکلز میں اضافہ کرنا ہے۔ پروجیکٹ کا نفاذ 12 اضلاع کے 600 اسکولوں میں پائلٹ پروجیک کے تحت شروع ہو گیا۔ نظام کی بدولت اسکول ڈراپ آؤٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔
سید سردار شاہ نے کہا کہ ابتدائی جماعتوں میں تدریسی معیار میں بہتری اور اساتذہ کی تربیت ہوگی۔ پرائمری سے مڈل سطح تک تعلیمی ماحول کی اپ گریڈیشن ممکن ہوگی۔ اسکول مینجمنٹ اور لیڈرشپ میں ڈیجیٹل نظام کا نفاذ ہوگا۔ ریفارم سپورٹ یونٹ کی نگرانی میں مکمل مانیٹرنگ اور شفاف نظام رائج ہوگا۔
سیمرز نظام کے تحت طلبہ و اساتذہ کی حاضری، رجسٹریشن اور گریڈ پروموشن کو ڈیجیٹلائزیشن کیا گیا ہے۔ سیمرز نظام کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کی حاضری، رجسٹریشن اور نگرانی آن لائن ممکن ہوگی۔ جیو فینس اور آف لائن موڈ کے ساتھ نظام کی مکمل فعالیت ہوگی۔
سردار شاہ نے کہا کہ غیر حاضر طلبہ کی وجوہات کی نشاندہی اور بروقت اصلاحی کارروائی ہوگی۔ 600 اسکولز میں نفاذ مکمل جن میں 120 پرائمری، 480 مڈل، 79 ہائی اسکول شامل ہیں۔ کل 1 لاکھ 37 ہزار طلبہ کا اندراج جن میں79730 بچیاں اور 57501 بچے شامل ہیں۔ 72 فیصد اسکولز کو ایجوکیشن لڑکے اور لڑکیاں دونوں میکس ہونگے۔
۔99 فیصد اسکولز میں حاضری کا ڈیٹا سیمرز پر رپورٹ مرتب ہوگی۔ غیر حاضری کی بڑی وجوہات میں بیماری 44٪، گھریلو مجبوری 21٪، فیملی ایمرجنسی 16٪ شامل۔ اپریل سے مئی 2025 تک حاضری میں 16 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی۔ ہائی رسک طلبہ کی شرح 32.5 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رکارڈ ہوئی۔
سردار شاہ نے کہا کہ اب کوئی بچہ نظام سے باہر نہیں ہر طالبعلم کا ریکارڈ شناخت سے منسلک ہے۔ نادرا نادرہ کے تعاون سے طلبہ کے بے-فوم نمبرز کی تصدیق مکمل ہوگی۔