تھانہ ناظم آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ
تھانہ ناظم آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ
کراچی : تھانہ ناظم آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ۔ کراچی: تھانہ ناظم آباد پولیس کی جانب سے مؤثر گشت کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ مقابلہ ناظم آباد نمبر 3، مِڈ وے اسپتال کے قریب پیش آیا۔ دونوں ملزمان ناظم آباد نمبر 3، مِڈ وے اسپتال کے پاس شہری سے واردات کر رہے تھے کہ دورانِ گشت پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں اسٹریٹ کرمنلز کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حسن رضا ولد علمدار اور اسد ولد وارث خان کے ناموں سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ 3 راؤنڈز اور 4 عدد موبائل فونز برآمد کر لیے۔ دونوں اسٹریٹ کرمنلز اس سے قبل بھی ضلع سینٹرل کے تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، تھانہ پاپوش نگر اور دیگر تھانوں کی حدود میں وارداتیں کر چکے ہیں۔
(ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ):
۔1. حسن رضا ولد علمدار — مقدمہ نمبر 392/297 ب۔ت، تھانہ جمشید کوارٹر
۔2. اسد ولد وارث خان — مقدمہ نمبر 392/397، 23(آئی)اے، تھانہ جمشید کوارٹر
واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر: 486/25 زیرِ دفعات 353/324/34، 23-1-اے کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔