سی آئی اے کی اہم کارروائی، پاک کالونی کے علاقے سے تین رکنی مسلح ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
سی آئی اے کی اہم کارروائی، پاک کالونی کے علاقے سے تین رکنی مسلح ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (سی آئی اے) کی اہم کارروائی، ایس ایس پی امجد احمد شیخ کے مطابق، پاک کالونی کے علاقے سے تین رکنی مسلح ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے تین پستول اور چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے۔
ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے۔ تحقیقات کے مطابق، گرفتار ملزمان ڈیفنس میں سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ یہ واقعہ 17 اگست کو ڈیفنس فیز 6، خیابانِ شہباز میں پیش آیا تھا، جب مسلح ملزمان رکشے میں سوار فیملی سے لوٹ مار کر رہے تھے۔
سیکیورٹی گارڈ کے مداخلت پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے گارڈ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس آئی یو نے تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کی موجودگی کا سراغ لگایا۔ گرفتاری کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی، تاہم پولیس نے حکمتِ عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کی شناخت شوکت، نادر اور خادم کے ناموں سے ہوئی۔ ان کے خلاف ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور موٹرسائیکل چھیننے کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ ایس آئی یو نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کا عمل شروع کردیا ہے