کراچی کی قیادت متاثرین کی مدد کے لیے ایکشن میں آگئی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں کچی آبادی ڈیپارٹمنٹ کی کے ایم سی ہیڈ آفس میں نالہ متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس۔
کراچی کی قیادت متاثرین کی مدد کے لیے ایکشن میں آگئی
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں کچی آبادی ڈیپارٹمنٹ کی کے ایم سی ہیڈ آفس میں نالہ متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس۔ ملاقات میں سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی فراز شیخ نے نالہ متاثرین کی بحالی کے پروگرام پر بریفنگ دی۔ مجموعی طور پر 6,932 متاثرین کی شناخت کی گئی ہے اور کے ایم سی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر متاثرہ خاندان کی شناخت اور رقم تقسیم کرے۔
نالہ متاثرین کے لیے 10 ارب روپے کا تخمینہ شدہ بجٹ مختص۔ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اب تک 2,200 متاثرین کو رقم کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ نالا متاثرین میں اب تک 3.5 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
میئر کراچی نے ہدایت دی کہ متاثرین کو رقوم کی تقسیم کا عمل تیز کیا جائے اور اس عمل کو شفاف طریقے سے مانیٹر کیا جائے تاکہ کوئی شکایت پیدا نہ ہو۔