انیس احمد قائم خانی کا مرکزی اراکین کے ہمراہ قومی شجرکاری مہم کے سلسلے میں باغ ابن قاسم کا دورہ
انیس احمد قائم خانی کا مرکزی اراکین کے ہمراہ قومی شجرکاری مہم کے سلسلے میں باغ ابن قاسم کا دورہ
انیس احمد قائم خانی کا مرکزی اراکین کے ہمراہ قومی شجرکاری مہم کے سلسلے میں باغ ابن قاسم کا دورہ
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی نے مرکزی اراکین کے ہمراہ قومی شجرکاری مہم کے سلسلے میں باغ ابن قاسم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انیس احمد قائم خانی نے وہاں موجود ذمہ داران کو شجرکاری مہم کے انتظامات کو احسن انداز میں کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشن گرین پاکستان نام سے قومی شجرکاری مہم کا آغاز باغ ابن قاسم کلفٹن سے کیا جا رہا ہے اس شجرکاری مہم کو ہم سب نے مل کر پورے ملک بھر میں پھیلا نا یے اور درختوں کی کمی کی وجہ سے دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کرنی ہے۔
اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے رکن و سی او سی انچارج فرقان اطیب و دیگر ذمہ دارن بھی موجود تھے۔