Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ضلع وسطی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

گرفتار بھکاریوں کے خلاف اینٹی بیگر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

0

ضلع وسطی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

کراچی : ضلع وسطی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود میں 15 مقدمات درج کیے۔ پولیس نے 28 پیشہ ور بھکاریوں کو ٹریفک سگنلز، چوراہوں اور فٹ پاتھوں سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔

مقدمات درج کرنے والے تھانے درج ذیل ہیں۔ سپر مارکیٹ 2۔ رضویہ سوسائٹی 1۔ گلبرگ 1۔ جوہر آباد 1۔ یوسف پلازہ 1۔ تیموریہ 2۔ نارتھ ناظم آباد 1۔ حیدری مارکیٹ 2۔ بلال کالونی 1۔ سرسید 1۔ گبول ٹاؤن 1۔ ایف بی ایریا 1۔

گرفتار بھکاریوں کے خلاف اینٹی بیگر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments
Loading...