بفرزون سیکٹر 15اے2 ذکریا مسجد کے اطراف میں سیوریج کے دیرینہ مسئلہ ، ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری
اہل ملحہ نے علاقہ میں موجود گٹر لائین کی خرابی کی حوالے سے یوسی آفس میں شکایت جمع کرائی تھی۔
بفرزون سیکٹر 15اے2 ذکریا مسجد کے اطراف میں سیوریج کے دیرینہ مسئلہ ، ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 04، بفرزون میں جہاں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ وہیں کچھ گلیاں ایسی بھی موجود ہیں جہاں پینے کے پانی اور گٹر لائین کا مسلہ موجود ہے۔ ایسا ہی ایک مسلہ کرن آرکیڈ اور ذکریا مسجد کے پاس بھی موجود تھا۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین کافی پریشان نظر آتے تھے۔ علاقہ مکین نے اس حوالے سے یوسی آفس میں شکایت جمع کرائی اور اس کام کو کرانے کی درخواست کی۔
یوسی 04 بفرزون کے چئیرمین ابرار صاحب اور وائس چئیرمین ذیشان صاحب نے کونسلر جناب عاصم صاحب کے ہمراہ اس جگہ کا دوراہ کیا۔ انہوں نے جب وہاں کی صورتحال دیکھی تو اس کام کو جلد از جلد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس کو کل صبح ہی شروع کرادیا گیا تھا۔ جس پر کرن آرکیڈ یونین کمیٹی اور ذکریا مسجد کی کمیتی نے یوسی کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔