سید مصطفی کمال سے نیازی کالونی کے وفد کی ملاقات، عوامی مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی
ملاقات میں نیازی کالونی کے وفد نے سید مصطفی کمال سے علاقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مکمل تفصیلات بیان کیں۔
سید مصطفی کمال سے نیازی کالونی کے وفد کی ملاقات، عوامی مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی انتخابی دفتر پاکستان ہاؤس میں سیئنر مرکزی رہنماء و حق پرست رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال سے اسکیم 33 نیازی کالونی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں نیازی کالونی کے وفد نے سید مصطفی کمال سے علاقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مکمل تفصیلات بیان کیں۔
سید مصطفی کمال نے نیازی کالونی کے عوام کے مسائل کو بغور سنا اور جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارسلان پرویز بھی موجود تھے۔