Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کیٹائم اسکیل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سید محمد مظفر

ٹاؤن انتظامیہ اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔محمد نعمان صدیقی

0

اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کیٹائم اسکیل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سید محمد مظفر

کراچی : چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرکا وائس چیئرمین محمدنعمان صدیقی کے ہمراہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ٹائم اسکیل دینے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرنے ا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو جلد از جلد ٹائم اسکیل دینے کی ہدایت جاری کر دیں۔

چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ دو ماہ قبل ہی متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین کو ٹائم اسکیل فراہم کیا جائے۔ تاہم مختلف محکموں کی غفلت کے باعث یہ عمل تاخیر کا شکار رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے اس فیصلے پر پہلے ہی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا، لہٰذا اب کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ ملازمین کو اُن کا حق دیا جا سکے، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کے ٹائم اسکیل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کی فلاح و بہبود ضروری ہے۔

Comments
Loading...