چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ عامر شہید ڈسپینسری کاافتتاح۔
مرد و زن بمعہ شعبہ اطفال،الٹراساؤنڈ،ایکسرے،ریبیس (کتے کے کاٹنے کی ویکسن) اور بچوں کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا انتظام موجود۔
ماہر ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ چیئرمین محمد یوسف
کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ عامر شہید ڈسپینسری کاافتتاح۔اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 04 کے چیئرمین،وائس چیئرمین،اراکین یونین کمیٹی،ہیڈ پولیو پروگرام نیو کراچی میڈم فوزیہ،رابطہ آفیسر پولیومیڈم میمونہ،کمیونٹی موبیلائزر میڈم حرمین،ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف،مین کائنڈویلفیئر آرگنائزیشن کے ذمہ داران اور ٹاؤن افسران موجود تھے۔
اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عامر شہید ڈسپینسری کی عمارت عرصہ دراز سے ذبو حالی کا شکار تھی طبی سہولیات ناہونے کے برابر تھیں اور ادویات بھی موجود نہیں تھیں۔ جسکی وجہ سے علاقہ مکین پرائیویٹ کلینک سے مہنگے علاج کرانے پر مجبور تھے،جماعت اسلامی کے نمائندوں نے عوام کی پریشانی اور ان کی ضروریات کو محسو س کرتے ہوئے عامر شہید ڈسپینسری کو فعال کرنے کا ارادہ کیا جس کے لئے مختلف پرائیویٹ سیکٹرز سے رابطہ کیا گیا اور الحمد اللہ آج عامر شہید ڈسپینسری کاتزین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا گیا ہے،عامر شہید ڈسپینسری میں علاج معالج کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی جن میں مرد و زن بمعہ شعبہ اطفال،الٹراساؤنڈ،ایکسرے،ریبیس (کتے کے کاٹنے کی ویکسن) اور بچوں کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا انتظام موجودہیں اور ماہر ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں علاج معالج کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈسپینسری میں کم آمدنی والے افراد اپنے اور اپنے بچوں کا ماہرڈاکٹرز کی نگرانی میں مفت علاج کے لئے عامر شہید ڈسپینسری تشریف لائیں یہاں پر صاف ستھرے ماحول میں اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلوائیں تاکہ آپ کے بچے اس مہلک بیماری سے بچ سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ ڈسپینسری میں کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسن بھی مفت لگائی جائیں گی جس کے لئے خصوصی طور پر ایک ڈپارٹمنٹ بنایا گیا ہے جہاں تمام تر خصوصی انتظامات موجود ہیں،جبکہ خواتین کے لئے زچہ و بچہ وارڈبھی بنایاگیا ہے اورجدید مشینوں پر الٹرا ساؤنڈ کی مفت سہولت موجود ہے۔