Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں صفائی اور لائیٹ کے کام تیزی کے ساتھ جارئ ہیں اس کی وجہ آخر کیا ہے ؟؟؟ تفصیل جانیئے

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے لائیٹ اور صفائی کے کام کی ذمہ داری علاقہ میں موجود فلاحی کام کرنے والوں کو دے دی۔

0

شادمان ٹاون میں صفائی اور لائیٹ کے کام تیزی کے ساتھ جارئ ہیں اس کی وجہ آخر کیا ہے ؟؟؟ تفصیل جانیئے

کراچی : نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاون میں بلدیاتی الیکشن کے بعد سے کافی کام دیکھنے میں آیا ہے۔ یوسی چئیرمین جناب فرحان سہیل نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی علاقہ میں موجود فلاحی کام کرنے والوں کے ساتھ رابطہ شروع کردئیے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے ان لوگوں کی مدد اور ان کے ساتھ بات کرنے کے بعد علاقہ میں کام کرانا شروع کردیا۔ جس میں مین گٹر لائین، گلیوں کی گٹر لائین، پانی کی لیکیج، اسٹریٹ لائیٹ اور سڑک کے کام شامل ہیں۔ جن کو شادمان ٹاون میں دیکھا بھی جاسکتا ہے۔

شادمان ٹاون میں صفائی کے کام کے ذمہ دار جناب مشائق نور خان ہیں اور علاقہ میں جتنی بھی لائیٹ لگائی گئی ہیں ان کے ذمہ دار شعیب صاحب ہیں۔ چئیرمین فرحان سہیل کو آگاہ کرتے ہوئے یہ دنوں ہی شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور سیکٹر 14-بی میں اپنی اپنی ذمہداری پوری کرتے ہوئے نظر بھی آتے ہیں۔ حالہ کہ ان دونوں کو ہی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن پھر بھی یہ لوگ بنا کسی لالچ کے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ حالہ کہ ان دونوں کا ہی جماعت اسلامی سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب کونسلر علاقہ میں بہت ہی کم کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ کیونکہ ان دونوں نے ہی چئیرمین کے ساتھ مل کر بہت سارے کام سنبھال رکھے ہیں۔

سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ اور کے ایم سئ کی لیبر کو مشائق نور خان دیکھتے ہیں اور علاقہ میں موجود کچرا جو عوام نے پھیلا رکھا ہے اس کو صاف کراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جناب شعیب صاحب نے لائیٹ اور علاقہ میں پودے لگانے کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے اور اس حوالے سے شادمان ٹاون میں کافی کام دیکھنے میں آیا ہے۔

ان دونوں لوگوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کوئی بھی کام کرنے کے بعد یہ دونوں ہی اپنا نام لگانے کے بچائے چئیرمین فرحان سہیل کا نام لیتے ہیں۔ جو کہ صحیح بھی ہے کہ علاقہ میں کام ہونے کی وجہ چئیرمین فرحان سہیل بھی ہیں جو ان کی دی ہوئی رائے کو سنتے ہیں اور اس پر کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ اگر کوئی ادارہ یا ٹاون کچھ کام نہیں کررہا ہوتا ہے تو چئیرمین فرحان سہیل اس سے بات کرتے ہیں اور ان کو پابند کرتے ہیں کہ وہ مشائق نور خان اور شعیب کی دی ہوئی انسٹرکشن کو فالوو کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے میں ایک محلہ کمیٹی موجود ہے اور شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں ایک محلہ کمیٹی موجود ہے۔ لیکن بلدیاتی الیکشن کے بعد سے ان دونوں ہی محلہ کمیٹی کا کام نظر نہیں آرہا ہے۔ ان دونوں نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے شادمان ٹاون کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے لیکن بلدیاتی ایلکشن کے بعد سے دونوں محلہ کمیٹی نے یوسی میں صرف شکایت کرنے کا کام شروع کردیا ہے جس طرح یہ پہلے کام کیا کرتے تھے اب اس طرح کام کرتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نئے لوگ سامنے آئے اور انہوں نے علاقہ کو بہتر بنانے کے لئے اپنا قردار ادا کیا۔

علاقہ کی عوام کو ان کا شکر گزار ہونا چاہیئے کہ بنا کسی لالچ کے یہ دونوں ہی لوگ علاقہ کی بہتری کے لئے آگے آکر کام کررہے ہیں۔ لیکن ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ یوسی میں موجود کونسلر کام کرتے ہوئے نظر کیوں نہیں آتے ؟؟؟

Comments
Loading...