گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ سعودی شہزادے منصور بن محمد آل سعود کی گورنر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا پرتپاک خیرمقدم، عسکری بینڈ کی سلامی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ سعودی شہزادے منصور بن محمد آل سعود کی گورنر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو
کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عالی مرتبت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور پاکستان میں موجود سعودی سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی اور ان ساتھ آئے ہوئےبزنس ڈیلیگیشن کا کراچی گورنر ہاوس میں استقبال کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کسی سے ڈکھے چھپے نہیں۔ پاکستان دنیا میں واحد اسلامی مملکت پاکستان ہے لیکن اسلام کا مرکز دنیا میں سعودی عرب ہے۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے شاہ سلمان عبدل عزیز آل سعود کو سلام کرتا ہوں اور ان کی صحت اور تندستی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد بن سلمان کے ویزن، استصادی و سماجی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کو سہرانا چاہتا ہوں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہبی، ثقافتی اور تجارتی بنیادوں پر ہیں۔ پاکستان کا سعودی عرب سے تعلق جسمانی نہیں روحانی ہے۔ پاکستان کا ہر ایک مسلمان سعودی عربیہ کی ایک ایک گلی اور ایک ایک کوچے کو ایک ایسا معتبر جگہ سمجھتا ہے، جہاں اگر میں مسجد نبویﷺ کی بات کروں ، تو میرے پیارے نبی ﷺ نے ان گلیوں میں قدم رکھے ہیں۔ تو پاکستانی مسلمان اور قوم ، سعودی عرب کی زمین کو پیار کرتے ہیں۔ ایسی طرح سے مکہ، اللہ کا گھر ، یہ وہ دو مقدص مقام ہیں۔ جنہیں پاکستانی قوم کے دل میں اور دنیا میں موجود مسلمانوں کے دل میں سعودی عرب کو ایک خاص مقام اور عزت بخشی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یوں کہوں کہ سعودی عرب اور ان کی رائل فیملی کو مکہ اور مسجد نبوی ﷺ کی خدمت کے لئے چنا ہے۔ جب اللہ نے ان کو چنا ہے تو ہم سب پر ان کا احترام اور محبت لازم ہے۔تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ تجارتی وفد جو کہ اس وقت پاکستان کے دورہ پر ہے اور پاکستان اپنی معاشی اور اقتصادی پروان چھڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جناب جنرل محمد عاصم منیرکی ہدایت ہے ، پورے پاکستان میں جب اپنے سعودی وفد کو گورنر اپنے صوبہ میں خوش آمدید کریں گے۔ گورنر ہاوس ان تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور اس بات کا یقین دیلاتا ہے کہ سندھ میں اور کراچی میں تمام تر سرمایا کاری جو کہ سعودی حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔ جس میں وسی تر مواقعہ موجود ہوں گے۔ جب سعودی انویسٹرز پاکستان میں آئیں گے تو ان کو تجارتی منافہ اور حجم نظر آئے گا۔ میں اس موقع پر ایس آئی ایف سی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔