Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اسلامی جمعیت طلباء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اداروں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں۔ اے پی ایم ایس او

کسی بھی استاد کے دفتر میں گھس کر طلبہ پر حملہ غنڈہ گردی ہے، اگر انتظامیہ نے ایکشن نہ لیا تو وہ بھی قصوروار ہوگی۔ اے پی ایم ایس او

0

اسلامی جمعیت طلباء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اداروں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں۔ اے پی ایم ایس او

کراچی : آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ تعلیمی ادارے علم، تحقیق اور فکری تربیت کے لئے قائم کیے جاتے ہیں، انہیں میدانِ جنگ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی استاد کے دفتر میں گھس کر طلبہ پر حملہ غنڈہ گردی کے زمرے میں آتا ہے اور اگر اس واقعہ کے متعلقہ فریقین نے جامعہ کی انتظامیہ کو شکایت درج کروائی ہے۔ لیکن انتظامیہ نے بروقت ایکشن نہیں لیا تو انتظامیہ بھی اس کی ذمہ دار ہے۔

تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی طالبعلم بدمعاشی پر اتر آئے۔ترجمان نے کہا کہ ہماری انتظامیہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ ہر شکایت کی شفاف انکوائری کی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف ضابطہ اخلاق اور قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے اسلامی جمعیت طلباء کراچی کے ناظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات ادارے کے وقار کو مجروح کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس واضح ثبوت ہیں تو وہ پیش کیے جائیں، اے پی ایم ایس او ہر اس اقدام میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی جو قانون کے مطابق ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایس او سندھ بالخصوص کراچی میں کسی بھی قسم کی غنڈہ گردی، دھونس یا خوف و ہراس کو برداشت نہیں کرے گی خواہ وہ کسی بھی گروہ کی جانب سے ہو۔ تعلیمی ادارہ ہر طالبعلم کے لئے محفوظ ہونا چاہیے۔ ہم میڈیا، والدین اور طلبہ و طالبات سے اپیل کرتے ہیں کہ تنازعات کو جذباتی بنیاد پر نہ بڑھائیں بلکہ قانون اور ضابطے کے دائرے میں رہتے ہوئے حل تلاش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ شواہد کی بنیاد پر ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے واضح پالیسی مرتب کی جائے۔

اے پی ایم ایس او پرعزم ہے کہ جامعہ کو تعلیم و تربیت کا محفوظ مرکز بنایا جائے گا، اور نہ کسی قسم کی غنڈہ گردی برداشت کی جائے گی اور نہ ہی بلاجواز الزام تراشی کو سہارا دیا جائے گا۔ ہم تعلیمی اداروں میں رواداری، برداشت اور امن کے داعی ہیں اور اسکو یقینی بنانے کی مکمل کوشش کرتے رہیں گے۔

Comments
Loading...