Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم مفت فراہم کی جائے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ

ہمارا کام اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہے۔ سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ

0

ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم مفت فراہم کی جائے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ

کراچی : گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا ایک اور احسن اقدام، سرکاری اسکولوں میں کئے جانے والے انقلابی اقدامات و اصلاحات پرکارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ تعلیمی اصلاحات کا پروگرام متعارف کرا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایجوکیشن آفس میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت قران کریم اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے حلف اٹھایا تو کام بہت سارے تھے۔ میونسپل سروسز بنیادی کام تھا، جو کہ ہماری ذمہ داری تھی۔ ہم نے محدود وسائل میں عوام کو سہولیات مہیا کرنی تھی۔ ہماری ترجیحات صحت اور تعلیم تھی، ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم مفت فراہم کی جائے۔ مگر ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ ہمیں یہ میسر نہیں۔ جب لوگوں کو تعلیم نہ ملے تو وہ شعور کی کس منزل پہ کھڑے ہوں گے اور کیا معاشرہ تشکیل دیں گے۔ اسکولوں کو پرائیویٹائز کر دیا گیا اور تعلیم کو طبقوں میں بانٹ دیا گیا۔ یہ وہ نظام ہے جو ہم تبدیل کر رہے ہیں۔ ہم نے اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو درست کیا اور تدریسی عمل میں اصلاحات کیں۔ جو ماضی میں کمی رہ گئی تھی، تعمیراتی کام کروائے، صاف پانی کی فراہمی کو ممکن کیا، بچوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا، بچوں کو مفت کتابیں فراہم کیں اور محکمہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔ اساتذہ کی رہنمائی کی ہم ڈیجیٹل لرنگ اسپیس سٹم کا قیام عمل میں لا رہے ہیں تاکہ اساتذہ کو جدید طرز تعلیم سے متعارف کرائیں تاکہ وہ بچوں تک منتقل ہو۔

اس موقع پر سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ ہمارا کام اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہے جب منتخب بلدیاتی نمائندوں نے کام کا آغاز کیا، تو اسکول، ٹیچر، بچے سب موجود تھے۔ مگر نظام کے خستہ حالی کا شکار تھے۔ ہم نے سب سے پہلے اسکول کے انفراسٹرکچر کو درست کیا۔ اساتذہ کی کلاسیں کروائیں، ٹیچروں کا ٹائم ٹیبل بنایا، تمام اسکولوں کا سرپلس مرتب کیا۔ تاکہ ہم اپنی قوم کے معماروں کو بہترین تعلیمی نظام میسر کر سکیں۔ تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہو۔

اس موقع پر پروفیسر معروف بن رؤف نے کہا کہ میں یہاں ان لوگوں سے مخاطب ہوں جن کا سلوگن ہے، تعلیم سے تعمیر تک گلبرگ ٹاؤن، ہمارے یہاں مختلف تعلیمی نظام موجود ہے۔ یہ نظام تعلیم ہمیں تربیت نہیں سکھاتا ہمیں تعلیمی نظام میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ یہ ڈیٹا سائنس کی دنیا ہے۔ یہاں ہمیں صحیح منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ہمیں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت کر سکیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف نے کہا کہ جب ہم نے اصلاحات کا پروگرام سوچا تو یہ اتنا آسان نہیں تھا۔ ہم گراؤنڈ لیول تک گئے۔ اس میں تمام لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا۔ تمام محکمہ تعلیم کا تعاون حاصل رہا اور ہم سب مل کر اس نظام کو بدل رہے ہیں۔ اس وقت گلبرگ ٹاؤن کا محکمہ تعلیم تمام ٹاؤنوں میں سر فہرست ہے۔ جو ہم سب کی محنت کا ثمر ہے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین محمد الیاس، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، سابقہ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد خان، یو سی چیئرمین، تعلیمی کمیٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن،ا ساتذہ اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...