Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی پولیس 09 محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 7507 افسران و جوان موجود رہینگے۔

0

کراچی پولیس 09 محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

کراچی: پولیس 09 محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 7507 افسران و جوان موجود رہینگے۔ کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت 904 این جی اوز، 6603 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

پولیس کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔ کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری 09 محرم الحرام کے جلوسوں اور محافل کی نگرانی پر مامور ہیں۔

09 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ بنا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔

کراچی پولیس 09 محرم الحرام کے جلوسوں میں شرکت کرنے والے اعزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن وامان کی بحالی کیلئے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

کراچی پولیس کی جانب سے 09 محرم الحرام 1447 ہجری کے جلوسوں کے لیے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر میں پولیس افسران، جوان، اسنائپرز اور ٹریفک اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر مددگار 15 پر دیں۔

Comments
Loading...