Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مئیر کراچی مرتضی وہاب شادمان ٹاون پہنچ گئے۔ شادمان ٹاون والوں کے لئے بڑی خبر۔۔۔

0

کراچی : مئیر کراچی مرتضی وہاب شادمان ٹاون پہنچ گئے۔ انہوں نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک نیا دن اور ایک نیا کام۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں ایک نئے کام کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ شادمان ٹاون میں موجود ناکہ جو ہر سال ، شادمان ٹاون کی عوام کو پریشان کرتا ہے۔چند سال پہلے یہاں ایک واقع بھی پیش آیا تھا۔ جس کے بعد چند لوگوں نے اس پر سیاست کرنے کی بھی کوشش کی اور بہت ساری باتیں بھی کی گئ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سڑک ٹاون کی ہے اور علاقہ بھی ٹاون کا ہے۔ یہاں کے علاقہ مکین نے کے ایم سی سے درخواست کی ۔ ہمارے ڈسٹرکٹ کے صدر سردار خان سے بھی درخواست کی کہ یہ ہمارا مسلہ کوئی اور تو حل نہیں کررہا ہے۔ آپ مئیر صاحب اور وزیر بلدیات کو کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے جو منصوبہ شروع کئے اس میں سے ایک منصوبہ اس سڑک کا بھی ہے۔ تقریبا 140 ملین کی کاگت اس سڑک کو بنایا جارہا ہے۔ جو شاہراہ نورجہاں کو شاہراہ شیر شاہ سوری کے ساتھ جوڑتی ہے۔ یہ ان 26 سڑکوں میں سے ایک سڑک ہے جس کا اعلان میں کچھ دن پہلے ہی کیا تھا کہ نا صرف ہم مین شاہراہوں کو ٹھیک کرنے جارہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کنیکٹنگ سڑکوں کو بھی ٹھیک کرنے جارہے ہیں۔ اس سڑک کی چوڑائی کو بڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شاہراہ نورجہاں بنائی تھی، جس کی وجہ سے نارتھ ناظم آباد کا ایک بڑا مسلہ حل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ میں بتاتا چلو کہ بلدیا عظمی کراچی 68 بلین روپے خرچ کرنے جارہی ہے۔ جن میں سے کچھ کا کام شروع کردیا گیا ہے اور کچھ کا کام جاری ہے۔

Comments
Loading...