جمال احمد کی کے۔بی۔آر کے علاقہ مکینوں سے اہم ملاقات
ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی ٹاون ممبران نے انکے مسائل سنے اور فلفور کے الیکٹرک کے ڈی۔جی۔عقیل صاحب سے رابطہ کیا۔
جمال احمد کی کے۔بی۔آر کے علاقہ مکینوں سے اہم ملاقات
کراچی : ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے ٹاؤن ممبر و بلدیاتی رکن عدنان جمال، ذیشان مرزا کے ہمراہ یوسی 24 کے۔بی۔آر کے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔ علاقہ کی کثیر تعداد نے اپنے علاقہ کے مسائل خاص طور پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے حوالے سے بات کی۔ ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد اور ٹاون ممبران نے انکے مسائل سنے اور فلفور کے الیکٹرک کے ڈی۔جی۔عقیل صاحب سے رابطہ کیا۔
ڈی جی عقیل صاحب فوری طور پر یوسی 24 کے بی آر میں پہنچ کر ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد، ٹاؤن ممبران عدنان جمال اور ذیشان مرزا سے ملاقات کی۔ اور علاقہ میں اس رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کی یقین دہانی کرائی۔ اور علاقہ مکینوں کی آسانی کے لیئے ایم کیو ایم پاکستان کے تعاون سے کے الیکٹرک کا کیمپ بھی لگایا جائے گا۔
جہاں علاقہ مکین اپنے زائد بل صحیح کرانے میٹر لگوانے کے کے فوائد حاصل کر سکے گی۔ ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے علاقہ مکینوں سے وقت مقررہ پر اپنے بل بھرنے اور ادارے کے ساتھ تعاون کرانے کے حوالے سے بات کی۔ علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کم کروانے اور بلوں کے مسائل حل کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔