ایم کیو ایم پاکستان اراکین رابطہ کمیٹی کی چیئرمین انٹربورد سلیم راجپوت سے ملاقات انٹر بورڈ کے آنے والے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار
ایم کیو ایم پاکستان طلباء کے مسائل پر انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی صورت طلبا ء وطالبات کے مستقبل کو داؤ پر لگنے نہیں دے گی،اراکین رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم پاکستان اراکین رابطہ کمیٹی کی چیئرمین انٹربورد سلیم راجپوت سے ملاقات انٹر بورڈ کے آنے والے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کے وفد کی محمد حسین کی سربراہی میں چیئر مین انٹر بورد سلیم راجپوت سے انکے دفتر میں ملاقات انٹر بورڈ کے حالیہ نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اراکین رابطہ کمیٹی نے چیئرمین انٹر بورڈ کی توجہ حالیہ فرسٹ ایر میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے نتائج کی جانب مبذول کروائی جو کہ کراچی کی تاریخ کا بدترین رزلٹ ہے اس سال انٹر بورڈ آفس کے اعلان کے تحت نتیجہ صرف 34% آیا جبکہ اندرون سندھ 70% سے زائد آیاہے،اراکین رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ طلباء طالبات نے محنت اور لگن سے امتحانات کی تیاریاں کی تھیں لیکن کسی سازش کے تحت ان طلباء و طالبات کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا اس امتحانات کے نتائج سے نا صرف طلباء و طالبات بلکہ انکے والدین اور اساتذہ بھی مطمئن نہیں ہیں۔
اراکین رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ان نتائج کو فی الفور کالعدم قرار دیتے ہوئے اس معاملے کی انکوائری کی جائے اور پیپر ز کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے تاکہ والدین اساتذہ اور بلخصوص طلباء و طالبات کو اس ذہنی کرب سے چھٹکارا مل سکے،اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان طلباء کے مسائل پر انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی صورت طلبا ء وطالبات کے مستقبل کو داؤ پر لگنے نہیں دے گی۔اس موقع پر چیئرمین انٹر بورڈ سلیم راجپوت نے وفد کی گزارشات کو غور سے سنتے ہوئے حالیہ نتائج کی تحقیقات کروانے اور بچوں اور انکے والدین کو ہر ممکن ری اسسمینٹ کی سہولت فراہم کرنے اور کاپی چیک کی فیس پر بھی نظر ثانی کی یقین دہانی کروائی۔اراکین رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ حالیہ نتائج کیلئے کمیشن بنا کر شفاف تحقیقات کراوائی جائیں۔
اراکین رابطہ کمیٹی کے وفد میں زاہد منصوری اور خالد سلطان بھی شامل تھے۔