Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عوام کو سب سے زیادہ غصہ کے-الیکٹرک کی غنڈہ گردی پر ہے۔ آفاق احمد

غلام نہیں، اب کراچی ہر ظلم پر احتجاج کریگا۔ آفاق احمد

0

آفاق احمد نے ضلع وسطی میں ممکنہ رہائشگاہ کیلئے دوجگہوں کا معائنہ بھی کیا۔

کراچی : چیئرمین آفاق احمد نے آج معروف تاجرو الیکٹرونک مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں خصوصی شرکت کی۔ آفاق احمد سے اس موقع پر تاجر برادری اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں ملاقات کی۔ آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ کے سینئرکارکن سید محمد رضوی کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کرنے انکی رہائشگاہ انچولی بھی گئے اورلواحقین سے ملاقات کی۔

آفاق احمد نے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ ضلع وسطی میں ممکنہ رہائشگاہ کیلئے دوجگہوں کا معائنہ بھی کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس موقع پر جمع ہونے والے لوگوں کو یقین دلایا کہ ہم غلام نہیں جو ہرظلم خاموشی سے برداشت کرتے رہیں۔ اب کراچی ہر ظلم پر احتجاج کریگا۔آفاق احمد نے کہا کہ عوام کو سب سے زیادہ غصہ کے-الیکٹرک کی غنڈہ گردی پر ہے۔ کے-الیکٹرک کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ نے انکو دیکھ کر جمع ہوجانے والوں سے کہا کہ وہ یہ ثابت کرنے کیلئے کہ کراچی زندہ لوگوں کا شہر ہے ایک میٹر سفید کپڑا لے کر رکھ لیں اور18مارچ کو پالیسی کا انتظار کریں۔

Comments
Loading...