Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

گلبرگ کو صاف، سرسبز اور خوبصورت ٹاؤن بنانا ہمارا ہدف ہے۔ نصرت اللہ

شہریوں کی خوشی اور سہولت کے منصوبے جماعت اسلامی کی عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت ہیں۔ نصرت اللہ

0

گلبرگ کو صاف، سرسبز اور خوبصورت ٹاؤن بنانا ہمارا ہدف ہے۔ نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ یو سی ون بلاک 19 میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر پیور بلاک سے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر یو سی چیئرمین عاصم مخدوم، وارڈ کونسلر، ایکس ای این بی اینڈ آر محمد سہیل خان اور علاقے کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پیور بلاک سے قبل علاقے میں واٹر اور سیوریج کی لائنوں کی درستگی اور تبدیلی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولت فراہم کی جا سکے۔شہریوں کو صاف ستھرا اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے گلبرگ ٹاؤن میں عوامی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں،گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے شہریوں کی خوشی اور سہولت کے منصوبے جماعت اسلامی کی عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت ہیں عوامی خدمت ہمارا مشن ہے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہورہا ہے،گلبرگ کو صاف، سرسبز اور خوبصورت ٹاؤن بنانا ہمارا ہدف ہے۔

گلبرگ میں ترقیاتی منصوبے عوامی مشاورت اور ضرورتوں کے مطابق تیار کیے جارہے ہیں شہری سہولتوں میں بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ہم وعدے نہیں، کام کرکے دکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔

Comments
Loading...