شہر کی مانیٹرنگ پر مامور اسٹاف اسٹاف کو انتہائی چوکنا رکھا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر عوام کان نہ دھریں۔ وزیر داخلہ سندھ
شہر کی مانیٹرنگ پر مامور اسٹاف اسٹاف کو انتہائی چوکنا رکھا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
کراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر عوام کان نہ دھریں۔ اشتعال انگیزی اور افواہیں پھیلانیوالوں کے خلاف فی الفور اقدامات کیئے جائیں۔ قانون کی رٹ کے خلاف جانیوالوں سے دفعہ 144 کے تحت نمٹا جائے۔ پولیس کو شہر کے مختلف مقامات پر مستعد اور الرٹ رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی رائٹس دستوں کو تیار حالت میں رکھا جائے۔ ممکنہ حساس علاقوں اور انکے فلیش پوائنٹس پر پولیس کے آپریشنل امور کو مذید سخت بنایا جائے۔ شہر کی مانیٹرنگ پر مامور اسٹاف اسٹاف کو انتہائی چوکنا رکھا جائے۔ کسی بھی مقام پر ہجوم یا امن مخالف سرگرمی مانیٹر ہوتے ہی فی الفور متعلقہ سینئر افسران کا آگاہ کیا جائے۔ ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں اور تھانہ پولیس کی سپورٹ کو بھی یقینی بنائیں۔
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی ایک ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگی۔ سیکشن 144 کے تحت پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا، سندھ حکومت۔ آئی جی سندھ کی سفارش پر حکومت نے پابندی کا فیصلہ کیا۔ سیکشن 144 کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی کا حکم۔ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ امن عامہ کے قیام کے لیے فوری اقدامات ناگزیر تھے۔ حکم نامہ فوری طور پر مؤثر، صوبے بھر کے تمام اضلاع پر لاگو۔