Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا، ترجمان ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مارکیٹ یونینز، علاقے کی معزز شخصیات معززین، مساجد کمیٹیز ، ریزیڈینس کمیٹیز اور عوام سے براہ راست ملاقات کرے گی،ترجمان ایم کیو ایم

0

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا، ترجمان ایم کیو ایم

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اس مہم میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی مارکیٹ یونینز، علاقے کی معزز شخصیات معززین، مساجد کمیٹیز ، ریزیڈینس کمیٹیز ، ایم کیو ایم پاکستان کے فعال و غیر فعال کارکنان اور عوام سے براہ راست ملاقاتیں کریں گے۔

اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی و اراکین اسمبلی نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علاقہ معززین سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

ان علاقوں میں ملیر ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پاک کالونی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ کراچی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی ٹاؤن، سوسائٹی ٹاؤن، برنس روڈ ٹاؤن، قصبہ علیگڑھ ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، احسن آباد ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا ٹاؤن، اسکیم 33 ٹاؤن اور ڈیفنس کلفٹن ٹاؤن شامل ہیں۔

ملاقاتوں میں کارکنان، عوام اور علاقہ معززین سے مختلف علاقوں میں شہریوں کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی اور مسائل کے حل کیلئے تمام آئینی و قانونی راستوں پر غور کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی عوامی مہم کے سلسلے میں ملاقاتوں کا یہ سلسلہ رواں ماہ جاری رہے گا۔

Comments
Loading...