سفاری پارک میں نئے جانوروں کا اضافہ، عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نئے جنم لینے والوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
سفاری پارک میں نئے جانوروں کا اضافہ، عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود سفاری پارک عوام کے لئے ایک ایسا پارک ہے جہاں لوگ سفاری کا لفط بھی اٹھاسکتے ہیں۔ حال ہی میں سفاری پارک میں لائے ہوئے نئے جانور عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ان جانوروں میں کالے ہرن، آئی بیکس اور اونٹ شامل ہیں۔ جن کو لوگ بس میں بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں اور تصاویر بھی بنا سکتے ہیں۔ بچے اور بڑے سب ہی اس سفاری سے لفط اندوز ہوتے ہیں۔
ہمیں شیر کے تین بچوں کے بعد 7 کالے ہرن، 6 داغ دار ہرن، 2 آئی بیکس، 1 موفلون اور ایک گھوڑے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نئے جنم لینے والوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔