Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

خواتین و بچیوں پر ظلم کرنے والے ظالموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ شاہینہ شیر علی

صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کی اورنگی ٹاؤن کی رہائشی یسرا کے گھر آمد

0

خواتین و بچیوں پر ظلم کرنے والے ظالموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ شاہینہ شیر علی

کراچی : اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی 20 سالہ یسرا کے مبینہ اغواء کے ڈیڑھ سال بعد بازیابی کا واقعہ۔ صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کی اورنگی ٹاؤن کی رہائشی یسرا کے گھر آمد۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کی متاثرہ لڑکی یسرا اور اہلخانہ سے ملاقات۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق بھی موقع پر موجود۔

شاہینہ شیر علی نے کہا کہ یسراء کے مطابق اس کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے پر مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔ مبینہ اغواء کار حمزہ اور اسکی ماں کی جانب سے بدترین تشدد کی وجہ سے یسراء انتہائی خوفزدہ تھی۔ لڑکی کے مطابق ملزم حمزہ نے یسرا کے ساتھ زبردستی جھوٹا نکاح نامہ بھی بنوایا تھا۔ ملزم یسرا کو مبینہ جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بناتا رہا ہے۔ لڑکی نے موقع پر پاکر ڈیڑھ سال بعد اپنے رشتہ دار سے رابطہ کرکے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی طلاع دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اطلاع کے فوری بعد مقامی ایم پی اے اعجاز الحق کی فوری کاوش سے لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔ ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ متاثرہ خاندان کو تمام طرح کی قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ خواتین و بچیوں کے ساتھ مظالم کے خلاف سندھ حکومت کی واضح زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ خواتین و بچیوں پر ظلم کرنے والے ظالموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

Comments
Loading...