Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ہوگا روشن، جماعت اسلامی کے منتخب جنرل کونسلر نے اسٹریٹ لائیٹ لگانے کا عمل شروع کردیا

اگر لوگ ہمیں اپنے مسائل بنائیں گے تو ہم ہر ممکن کوشش کریں گے ان کو حل کرنے کے لئے۔ منیب وسیم۔

0

شادمان ہوگا روشن، جماعت اسلامی کے منتخب جنرل کونسلر نے اسٹریٹ لائیٹ لگانے کا عمل شروع کردیا

کراچی : شادمان ٹاون میں آئے دن اسٹریٹ کرائم میں اضافی دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے جماعت اسلامی کے نارتھ ناظم آباد یوسی 02 کے بلدیاتی امیدواران کے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چئیرمین جناب فرحان سہیل، وارڈ نمبر 01 جنرل کونسلر جناب منیب وسیم اور وارڈ نمر02 جنرل کونسلر شمائل طلحہ موجود تھے۔

علاقہ کے لوگوں نے ان کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ جس پر جنرل کونسلر جناب منیب وسیم نے کہا کہ ہر گزرتے دن یوسی 2 فاروق اعظم علاقہ شادمان میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ سالوں سے تاریکی میں ڈوبے شادمان ٹاؤن کی قسمت اس وقت چمک اٹھی جب جماعت اسلامی بھاری اکثریت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی حلف بھی نہیں اٹھایا ہے اور ایک طرف کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے وڈیروں کے خلاف لڑ رہے ہیں، تو دوسری طرف میدان میں اترے فلاح اور ترقی کے کام کر رہے ہیں۔ رمضان کی گرم ترین دوپہر میں بھی علاقے کی عوام کو سہولت پہنچانے کے لئے تندہی کے ساتھ مصروف عمل چئرمین فرحان سہیل اور ان کی ٹیم وارڈ کونسلر منیب وسیم اور وارڈ کونسلر شمائل طلحہٰ، شادمان میں اسٹریٹ لائٹس لگوانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قریب 80فیصد علاقہ روشن ہو چکا ہے۔ مزید کا پکا وعدہ اور پختہ ارادہ ہے۔ علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ جلد ہی اس پر لاحہ عمل تیار کیا جائے گا اور پولیس اور رینجرز سے اس مسلہ کو حل کرنے کے لئے مدد لی جائے گی۔

علاقہ مکین نے اس پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے لوگوں کی کامیابی کے بعد اب شادمان ٹاون دوبارہ بہتی کی طرف جارہا ہے۔ امید ہے یہ لوگ ایسی طرح کام کرتے رہیں گے۔

Comments
Loading...