رمضان میں پانی،بجلی، گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ آفاق احمد
کراچی کی طرح سندھ بھرمیں رینجرزکو پولیسنگ کے اختیار دئیے جائیں۔
رمضان میں پانی،بجلی، گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ آفاق احمد
کراچی : مہاجر قو می موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر شرجیل گوپلانی کی سربراہی میں مختلف تاجر یونینزکے وفودکی آمد۔ جنہوں نے آفاق احمدکی رہا ئی پر مبارکباداورشال پہنائی، جبکہ ڈمپر وہیوی ٹریفک کے سبب ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اورآفاق احمد کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام پر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ بعداز روزہ افطار شہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آفاق احمد نے تمام تاجر برادری کی جانب سے معاونت کی یقین دھانی کرانے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپراور واٹر ٹینکرمافیاکو قانون پر عمل کروانے اور ان حادثوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے تاجر برادری کے کردارکوخوش آئند قرار دیا۔
آفاق احمد نے کہا کہ میری عدالت میں پیروی کیلئے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے وکلا نے فعال کردارادا کرکے ان تمام سازشوں کو خاک میں ملادیاجسکے زریعے میری حق کی آوازکو لسانی رنگ دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔ آفاق احمد نے کہا کہ وکلاء،شوشل میڈیا پرسنز سمیت تاجربرادری کے اس کردارنے کراچی کے مظلوم عوام کو نہ صرف حوصلہ دیا ہے بلکہ ان میں پائی جانے والی کامیابی کی امید کو یقین میں تبدیل کردیا ہے۔
آفاق احمد نے حکومت اور حکومتی اداروں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانی، بجلی،گیس جیسی بنیادی ضرورت ہر شہری کا بنیادی حق ہے،رمضان میں ان بنیادی چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ میں رینجرز کے حوالے سے کئے جانے والے اپنے مطالبے کو دہراتا ہو کہ رینجرز کو کراچی کی طرح سندھ کے دیگر اضلاح میں پولیسنگ کے اختیارات دئیے جائیں تاکہ وہاں آباد لوگوں کچے کے ڈاکوں اور ظالم وڈیروں کے ظلم سے محفوظ رکھا جاسکے جنہوں نے اپنی نجی جیلیں بنارکھی ہیں جبکہ شہر میں ہونے والے 90فیصد جرائم میں ملوث افراد کا تعلق بھی اندرونِ سے ہوتا جنکا سراغ لگانا آسان ہوسکے گا۔