سینٹرل عزیز آباد کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکو بلا ضرب گرفتار کر لیے گئے۔
سینٹرل عزیز آباد کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
کراچی : سینٹرل عزیز آباد کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ— 5 ڈاکو بلا ضرب گرفتار۔ پولیس مقابلہ محمدی گراؤنڈ، محمدی کالونی، عزیز آباد بلاک 8 کے قریب ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکو بلا ضرب گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی:۔ دانش ولد غلام مصطفیٰ، عامر عرف عامری ولد غلام نانک، سجاد عرف جھٹکا ولد غلام عاشق، شیراز عرف شادو ولد غلام شبیر، رضوان ولد نعمت اللہ۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے درج ذیل سامان برآمد ہوا:۔ 1 عدد پسٹل 9 ایم ایم، 2 عدد پسٹل 30 بور، لوڈ میگزین بمعہ راؤنڈز، 4 عدد چھینے گئے موبائل فون، 2 عدد موٹر سائیکلیں، برآمدہ موبائل فون میں سے ایک فون مقدمہ الزام نمبر 648/2024، جرم دفعہ 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مطلوب تھا۔
دوسرا فون مقدمہ الزام نمبر 75/2025، جرم دفعہ 395/397، تھانہ بہادر آباد میں مطلوب تھا۔
برآمدہ موٹر سائیکل میں سے: ایک موٹر سائیکل عزیز آباد تھانہ کی حدود سے چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 64/2025، جرم دفعہ 392/397/34 عزیز آباد تھانہ میں درج ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔