Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بھارتی پراکسی فتنۂ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں وطنِ عزیز کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ملک کی خاطر جان نچھاور کرنے والے شہداء پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ چیئرمین ایم کیوایم پاکستان

0

بھارتی پراکسی فتنۂ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں وطنِ عزیز کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اورکزئی میں بھارتی پراکسی فتنۂ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل، سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت ۱۱ بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور ان کے ساتھیوں نے ملک و ملت کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ثابت کیا کہ افواجِ پاکستان دشمنِ وطن قوتوں کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۂ الخوارج کے خلاف جاری یہ آپریشن پاکستان کی خودمختاری، امن اور استحکام کی جنگ ہے جس میں قوم کا ہر فرد اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ دشمن چاہے کسی بھی روپ میں سامنے آئے، پاکستان کے سپاہی ہمیشہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے سینہ سپر رہیں گے، اور ان کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا سنہری باب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور وطنِ عزیز کو دشمنانِ پاکستان کے شر سے محفوظ رکھے۔

Comments
Loading...