اب پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے اپنی عوام کو بلدیاتی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔ احمد رضا
ٹاون چئیرمین کورنگی محمد نعیم شیخ کی ہدایت پر آج اس کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ احمدرضا
اب پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے اپنی عوام کو بلدیاتی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔ احمد رضا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور پارٹی قیادت کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ 25 سال سے کورنگی کے عوام پر مسلط نام نہاد سیاسی جماعت کے منتخب نمائندوں کے احتساب کو ہم یہاں کے عوام کے مسائل حل کرکے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سیکرٹری اطلاعات اور یوسی 8 کورنگی کے چیئرمین احمد رضا نے اتوار کے روز مچھلی موڑ تا اویس کرنی مسجد تک ڈیڑھ کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور 5 ہزار رننگ فٹ سیوریج لائن کی ازسر نو تنصیب کے موقع پر کیا۔
احمد رضا نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں مچھلی موڑ سے اویس کرنی مسجد تک 5•1 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا آغاز کروایا گیا ہے اور اس سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 5ہزار رننگ فٹ ازسر نو سیوریج سسٹم کی تنصیب کا کام بھی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک تقریباً 25 سال سے تباہ حال تھی، یہاں سے گزشتہ ادوار میں منتخب نمائندوں نے کبھی توجہ نہیں دی تھی۔ اب پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے اپنی عوام کو بلدیاتی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔ احمد رضا نے کہا کہ ٹاون چئیرمین کورنگی محمد نعیم شیخ کی ہدایت پر آج اس کام کا آغاز ہوگیا ہے، کیونکہ عرصہ دراز سے یہاں کی عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا ۔
احمد رضا نے مزید کہا کہ عوام واضح فرق محسوس کررہے ہیں کہ کن لوگوں نے صرف اپنی ناپاک سیاست الزام تراشی اور دھرنے میں چمکائی اور کون انکی خدمت کررہا یے۔ماضی میں ان حلقوں سے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے کبھی پلٹ کر نہیں آئے۔ البتہ پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے ہر وقت عوام میں موجود ہیں۔ احمد رضا نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد سیکٹر 50سی اور 50ڈی کے عوام کو پانی کی فراہمی کے لئے نئی لائن کی تنصیب بھی پیپلزپارٹی ہی کروارہی ہے، کیونکہ ہم باتوں پر نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں اور کام کرتے ہیں ہمارا 1 سال دوسروں کے 30 سال پر بھاری ہے ۔