Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بلاشبہ عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ محمد نعیم شیخ

ٹاؤن چیئرمین کورنگی نعیم شیخ فوری طور پر ایکسی این واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد آصف کے ہمراہ متاثرہ لائن کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سیوریج کا مسئلہ حل کروایا

0

بلاشبہ عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ محمد نعیم شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ بلاشبہ عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، مگر ابھی ٹرانزیشن پیریڈ کی وجہ سے مشکلات ہیں۔

ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے اس لئے ہنگامی بنیادوں پر کورنگی میں کام شروع کروا دئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو عوامی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے فشرمین چورنگی مین روڈ پر سوریج لائن بیٹھ جانے سے پیدا صورتحال کا جائزہ اور ہنگامی بنیادوں پر اس لائن کا۔کام شروع کروانے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یو سی 8 احمد رضا ، کامران راجپوت و دیگر بھی موجود تھے۔

ٹاؤن چیئرمین کورنگی نعیم شیخ فوری طور پر ایکسی این واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد آصف کے ہمراہ متاثرہ لائن کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سیوریج کا مسئلہ حل کروایا ۔متاثرہ سیوریج لائن کے باعث مین روڈ پر سیوریج کا پانی بھر گیا تھا اور روڈ پر سفر کرنے والوں کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی تھی۔ چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ بلاشبہ عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، مگر ابھی ٹرانزیشن پیریڈ کی وجہ سے مشکلات ہیں لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اس لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروادیا ہے ۔

نعیم شیخ نے کہا۔کہ بلاشبہ کام تو صرف پیپلز پارٹی ہی کرواتی ہے اور عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ دئیے ہیں انشاءاللہ ہم اس عوامی اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھیں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کو آگے لیکر چلیں گے۔ قبل ازیں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ سے کورنگی یو سی 5 کی اتحاد محلہ کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کہ۔

ملاقات میں اتحاد محلہ کمیٹی نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کو یوسی 5 میں پانی کے مسئلے سے آگاہ کیا۔محمد نعیم شیخ نے ان کے مسائل سنے اور انھیں جلد اذ جلد حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔

Comments
Loading...