Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 10 سالہ موٹرسائیکل لفٹر ملزم گرفتار

گرفتار بچہ کی نشاندھی پر کاروائیاں کرتے ہوئے 01 خاتون ملزمہ اور مزید 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

0

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 10 سالہ موٹرسائیکل لفٹر ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 10 سالہ موٹرسائیکل لفٹر سمیت 06 رکنی بین الصوبائی لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او گلشن معمار نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 10 سالہ موٹرسائیکل لفٹر ملزم شاہزیب کو گرفتار کیا۔ گرفتار بچہ کی نشاندھی پر کاروائیاں کرتے ہوئے 01 خاتون ملزمہ اور مزید 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 14 موٹرسائیکلز، 07 کٹے ہوئے چیچس، 09 انجنز اور دیگر پارٹس/سامان برآمد ہوئے، جوکہ سرقہ شدہ ہیں۔ گرفتار 10 سالہ ملزم شاہزیب موٹرسائیکلز چوری کرتا، جبکہ ملزمان حماد، مزمل اور رفیق چوری شدہ موٹرسائیکلز کو اسٹور کرتے اور کھولتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں ایک ملزم مکینک ہے جوکہ پرانی موٹرسائیکل کو کھولتا اور ساتھی ملزمان انہیں فروخت کرتے ہیں۔ گرفتار خاتون ملزمہ زینب اور ملزم محمد انس نئی چوری شدہ موٹرسائیکلز کو حب بلوچستان لے کر جاتے اور فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمہ اور ملزم کے مطابق چوری شدہ 70سی سی موٹرسائیکلز 4/5 ہزار میں خرید کر حب لےجاکر 11/12 ہزار میں فروخت کرتے تھے۔ جبکہ چوری شدہ 125/110 اور 150 موٹرسائیکلز 12/15 ہزار میں خرید کر حب لےجاکر 20/25 ہزار میں فروخت کرتے تھے۔

برآمدہ موٹرسائیکلز، چیچس اور انجن تمام تر سامان سرقہ شدہ موٹرسائیکلز کا ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہیں جبکہ مزید قانونی کاروائی کے لئے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں حماد ولد غلام سرور، مزمل ولد غلام سرور، رفیق عرف رئیس ولد حاجی خدا بخش، محمد انس ولد محمد نعیم، شاہ زیب ولد اسد اللّٰہ اور زینب زوجہ اسد اللّٰہ شامل ہیں۔

Comments
Loading...