ایم کیو ایم کے مرکز پر صوبہ ہزارہ تحریک کے آرگنائزر حاجی خورشید ہزاروی کی وفد کے ہمراہ آمد
سینیئر مرکزی رہنما سید امین الحق و مرکزی رہنماؤں کو 4 جنوری کو ہونے والے “ہزارہ کلچر ڈے” میں شرکت کی دعوت
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز پر صوبہ ہزارہ تحریک سندھ کے آرگنائزر حاجی خورشید ہزاروی نے ایک وفد کے ہمراہ تشریف لا کر ایم کیو ایم پاکستان کےسینیئر مرکزی رہنما و رُکن قومی اسمبلی سید امین الحق اور مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں 4 جنوری 2026ء بروز اتوار سی ویو کراچی پر منعقد ہونے والے “مرکزی ہزارہ کلچر ڈے” کے پروقار پروگرام میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔
ملاقات کے دوران حاجی خورشید ہزاروی نے سینیئر مرکزی رہنما سید امین الحق کو پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ثقافتی میلے میں ہزارہ وال برادری کی قدیم ثقافت، ہندکو، پشتو اور گوجری زبان کے رنگ نمایاں ہوں گے اور ہزارہ کے معروف گلوکار و فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام ہزارہ اور کراچی کے مابین محبتوں کا سفیر ثابت ہوگا، جس میں سیاسی و سماجی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر تمام طبقہ ہائے فکر شرکت کریں گے۔ سید امین الحق نے دعوت نامہ وصول کرتے ہوئے ہزارہ وال برادری کی ثقافتی سرگرمیوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوارڈینیشن کمیٹی کے اراکین مسعود محمود، شکیل احمد، مرکزی انچارج سوشل میڈیا و رُکن قومی اسمبلی صبحین غوری بھی موجود تھی۔