Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کئی سالوں سے بالی ووڈ انڈسٹری پر خان کا راج، کیا بھارت میں ان کی جگہ لینے والا کوئی نہیں ؟

کیا کوئی اور خان انڈسٹری میں آنے والا ہے؟؟؟؟

0

کئی سالوں سے بالی ووڈ انڈسٹری پر خان کا راج، کیا بھارت میں ان کی جگہ لینے والا کوئی نہیں ؟

بھارت : انڈیا میں بہت ساری فلم انڈسٹری موجود ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ مشہور بالی ووڈ ہے۔ اس کے بعد تامل اور دیگر موجود ہیں۔ بالی ووڈ ایک ایسی انڈسٹری ہے جہاں پورے بھارت سے لوگ کام کی تلاش میں آتے ہیں۔ کچھ کامیاب ہوتے ہیں اور کچھ ناکام ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں۔

کسی زمانے میں اس انڈسٹری پر دلپ کمار کا راج تھا۔ لوگ ان کو آج بھی مانتے ہیں۔ اس کے بعد امیتاب بچن آئے اور ان کو لوگوں کو بہت زیادہ پسند کیا۔ ان کے ساتھ ساتھ اس انڈسٹری میں شارخ خان اور سلمان خان کی انٹری ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی کچھ ہی عرصہ میں عامر خان بھی شامل ہوئے اور اس کے بعد سے کئی ہیرو آئے اور چلے گئے۔ لیکن ان تینوں کی جگہ لینے والا کوئی بھی ابھی تک بالی ووڈ انڈسٹری میں نا آسکا۔

ان تینوں خان کی کوئی بھی فلم آجائے وہ فلم کیسی بھی ہو۔ اس کو بھارت والے بائی کاٹ کررہے ہوں لیکن وہ سب سے اچھا بزنس کرتی نظر آتی ہے۔ یہاں تک کے لوگوں کو ان کی فلموں کا انتظار رہتا ہے۔ جبکہ دیکھا جائے تو بھارت میں تقریبا پروڈیوسر جو ہیں ان کا تعلق ہندو مذہب سے ہے لیکن ان تینوں کے بغیر فلم بنانا بہت زیادہ مشکل نظر آتا ہے۔

یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بالی ووڈ میں ان تینوں خان کے ساتھ ہر ہیروئین کام کرلیتی ہے اور وہ مشہور بھی ہوجاتی ہے۔ لیکن جب وہ کسی اور کے ساتھ کام کرتی ہے تو اس کی فلم اتنی نہیں چلتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ بات تو سمجھ آتی ہے کہ چہرہ ان کا ہی ہے پھر ان کے ساتھ کوئی بھی ہو۔

دوسری طرف کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ان تینوں خان کو ہٹا کر کسی اور کو لانے کے لئے کسی مسلمان اداکار کی ضرورت پڑے گی۔ ہندو مذہب میں کوئی ایسا موجود ہی نہیں جو ان کی جگہ لے سکے۔

آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں یہ ہمارا خیال ہے ؟؟؟

Comments
Loading...