Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی ٹاؤن اپنے مخلص ملازمین کو عزت اور احترام کے ساتھ رخصت کرتا ہے۔ چیئرمین محمد یوسف

نیو کراچی ٹاؤن میں سینیئر ملازمین کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب

0

ملازمین ہمارے ادارے کا سرمایہ ہیں۔ ان کی خدمات کو سراہنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وائس چیئر مین شعیب بن ظہیر

کراچی : نیو کراچی ٹاؤن کے میونسپل کمشنر آفس میں ٹاؤن کے دو سینیئر اور دیرینہ خدمات انجام دینے والے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پرباوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ٹاؤن انتظامیہ، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف، میونسپل کمشنر منور حسین ملاح اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر سمیت دیگر ٹاؤن افسران موجود تھے۔چیئرمین محمد یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم اپنے اُن ساتھیوں کو رخصت کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ نیو کراچی ٹاؤن کی خدمت میں گزارا۔ محنت، دیانت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی ان کی پہچان رہی ہے۔ یہ تقریب دراصل اس پیغام کا اظہار ہے کہ ادارہ اپنے مخلص ملازمین کو عزت اور احترام کے ساتھ رخصت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ آئندہ بھی محنتی اور ایماندار ملازمین کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری آئے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے تقریب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد ایک مثبت روایت ہے، جس سے ملازمین میں احساسِ تحفظ اور وابستگی پیدا ہوگی۔ جب ادارہ اپنے ملازمین کو عزت دیتا ہے تو کارکردگی خود بخود بہتر ہوتی ہے۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ٹاؤن کے ملازمین ہمارے ادارے کا اصل سرمایہ ہیں۔ ان کی خدمات کو سراہنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ملازم یہ محسوس کرے کہ وہ ایک باوقار اور ذمہ دار ادارے کا حصہ ہے

۔تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے ملازمین کو شیلڈز، تحائف اور پھول پیش کیے گئے، جبکہ شرکائ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ماحول جذباتی مگر پُر وقار رہا اور ساتھی ملازمین نے اپنے رفقائ کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔یہ تقریب نہ صرف ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تھی بلکہ ادارہ جاتی روایات، احترامِ خدمت اور باہمی اخوت کی بہتر مثال ہے۔

Comments
Loading...