Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یہ جھوٹ اور دھوکا ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ یہ منصوبہ مکمل کرکے دکھائیں۔ حافظ نعیم

کے فور منصوبہ دو سال میں مکمل کرنے کا وزیراعظم کا بیان غلط بیانی اور دھوکہ دہی ہے۔ حافظ نعیم

0

یہ جھوٹ اور دھوکا ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ یہ منصوبہ مکمل کرکے دکھائیں۔ حافظ نعیم

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے فور منصوبہ دو سال میں مکمل کرنے کا وزیراعظم کا بیان غلط بیانی اور دھوکہ دہی ہے۔ کوٹری بیراج فیڈر اور کینجھر جھیل کے درمیان کا کام نہیں ہوا تو پانی کیسے آئے گا ؟ 1991 کے کوٹے کے مطابق کراچی کا حصہ دریائے سندھ سے ایک فیصد ہے جبکہ 650ملین گیلن پانی کے لیے مزید ایک فیصد کوٹے کی ضرورت ہے۔

ہمیں بتایا جائے کہ کے فور منصوبے سے شہر کو پانی کی سپلائی دینے کا نظام اس قابل ہے کہ وہ اسے برداشت کرسکے۔ ہر دو سال بعد آ کے کہا جاتا ہے کہ دو سال میں منصوبہ مکمل ہو جائے گا ۔ یہ جھوٹ اور دھوکا ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ یہ منصوبہ مکمل کرکے دکھائیں۔

Comments
Loading...