ماریہ ہل ویو کی یونین کے صدر اور ان کی کمیٹی کی ٹاؤن ارگنائزر شہزور ابراہیم سےاہم ملاقات
کراچی : نارتھ ناظم آباد ماریہ ہل ویو فلیٹ کی یونین کے صدر علی سفیان صاحب اور ان کی کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ارگنائزر شہزور ابراہیم سے ملاقات کی۔
اس موقع پر یو سی 16 کے ارگنائزر عدیل صاحب اور یو سی 16 کے آفس سیکرٹری معین صاحب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فلیٹس میں ہونے والے درپیش مسائل پہ گفتگو ہوئی۔ جس پہ عدیل صاحب اور شہزور صاحب نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جلد اس مسئلے کو حل کر دیا جائے گا۔
جس پر یونین کمیٹی اور صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔