چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا
کراچی : چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں میونسپل کمشنر محمد نواز مہر ،ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس، ڈائریکٹر کونسل سلیم احمد صدیقی،اراکین کونسل، خواتین کونسلرز،یوسی چیئرمین اور تمام محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی (عام)اجلاس مورخہ 23 اپریل 2026 بمقام ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گلبرگ کے کونسل ہال میں منعقدہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں کی تفصیل یہ ہے،سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو قطعاً مایوس کن قرار دیتا ہے،نئے تیار شدہ پارکوں کی دیکھ بھال کے لیے آؤٹ سورس عملےکی شمولیت کے معاہدے کی توثیق کرتا ہے،محکمہ تعلیم کیسا تھا اور طلبہ کو عملی اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کے لیے ایک سالہ خصوصی تربیتی منصوبے کے نکات کے لیے ایڈوانٹج سلووشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کی توثیق کرتا ہے۔ سندھ حکومت سے او زیڈ ٹی میں اضافے اور او زیڈ ٹی کے بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے کونسل کی قرارداد کی منظوری ،ٹی ایم سی کے بجٹ مختص 2025۔ 2026 انتظامات۔ دیکھ بھال ۔
ترقی اور اسٹیبلشمنٹ میں کمی بیشی کی منظوری۔گلبرگ ٹاؤن میں پرائمری ہیلتھ کیئر یونٹ سمن آباد کے لیے الٹراساؤنڈ مشین کی خریداری کے لیے انتظامی منظوری ،یہ اجلاس کے الیکٹرک اور سوئی گیس کی ناجائز لوڈ شیڈنگ کے خلاف سخت مذمت کرتا ہے،امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر بلا جواز حملے اور جنگ کی مذمت کرتا ہے اور ثالثی کے لیے حکومت اور پاک فوج کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اجلاس میں پیش کی گئی تمام قراردادیں متفقہ طور سے منظور کرلی گئیں۔
آخر میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور کونسل اراکین اور تمام محکمہ جاتی افسران و عملے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور عوام کو بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ رکھنے پر زور دیا اور آخر میں تمام مرحومین اور بالخصوص میڈیا کوآرڈینیٹر عمیر احمد کے جواں سالہ بھتیجے داؤد کے انتقال پر اظہار افسوس،اور ٹاؤن کی ترقی کے لیے خصوصی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔