Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں مویشی منڈی لگنے کا معملہ، اے سی ہاظم بھنگوار صاحب کی آمد

عوام کا احتجاج شادمان ٹاون میں مویشی منڈی کے خلاف

0

شادمان ٹاون میں مویشی منڈی لگنے کا معملہ، اے سی ہاظم بھنگوار صاحب کی آمد

کراچی : نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں آٹی گراونڈ میں مویشی منڈی لگنے کی وجہ سے علاقہ مکین کا احتجاج۔ رات گئے علاقہ مکین نے کام کو رکوا دیا تھا۔ ایم کیو ایم فیصل شیرازی، طاحہ نثار، مظفر صاحب موجود تھے اور اس کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے چئیرمین فرحان سہیل، کونسلر منیب وسیم اور بلدیاتی کمیٹی ذمہ دار عمیر طلحہ بھی موجود تھے۔

پیر کے دن دوبارہ سے جب شامیانے لگانے کا کام شروع ہوا تو موقع پر علاقہ کے کونسلر جناب منیب وسیم پہچ گئے اور انہوں نے منڈی لگانے والوں کو کام بند کرنے کا کہا جس پر بحث شروع ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل اے سی جناب ہاظم بنگوار نے آئی ٹی گراونڈ کا دوراہ بھی کیا۔

آئی ٹی گراونڈ میں ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے جناب مظفر صاحب اور جناب عدیل صاحب موجود تھے اور ان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے چئیرمین فرحان سہیل، کونسلر منیب وسیم اور بلدیاتی کمیٹی ذمہ دار عمیر طلحہ صاحب موجود تھے۔ علاقہ کی عوام کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون سوشل ورکر عمیر عثمانی بھی موقعہ پر پہنچ گئے۔

اے سی صاحب ہاظم بھنگوار صاحب کا کہنا تھا کہ اس کی اجازت ایم سی سے لی گئی ہےاگر آپ کو اس کو ہٹوانا ہے تو اس کے لئے آپ کو آفس آنا پڑے گا۔ فل حال اس کی اجازت ہے تو یہاں کا کام کوئی نہیں رکوا سکتا ہے۔ جس پر کونسلر منیب وسیم صاحب نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے آواز بلد کرنے کی کوشش کی تو ان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ پولیس نے ان کو موبائیل وین میں بھی بیٹھالیا تھا۔ لیکن پھر بعد میں ان کو اتار دیا گیا۔

تاہم علاقہ مکین کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم پاکستان اور نارتھ ناظم آباد یوسی 02 جماعت اسلامی کے پورے پینل کا کہنا تھا کہ ہم یہاں منڈی نہیں لگنے دیں گے۔ علاقہ میں موجود کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ منڈی لگنا کافی اچھی بات ہے، علاقہ میں ایسی منڈی لگنے کی اجازت ہونی چاہیئے۔

جماعت اسلامی چئیرمین فرحان سہیل نے فیصلہ کیا کہ ہم اس منڈی کے خلاف ڈی سی صاحب طاحہ سلیم کے پاس جائین گے۔ ان کی اس بات پر ایم کیو ایم پاکستان کے لوگوں نے جو اس وقت موجود تھے اور علاقہ مکین نے ان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

فل حال منڈی لگانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری جب تک کوئی اور فیصلہ سامنے نہیں آجاتا ہے۔

Comments
Loading...