Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کا معاملہ، صوبائی حکومت نے ایکشن لے لیا۔

0

کراچی : جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کا معاملہ، صوبائی حکومت نے ایکشن لے لیا۔ وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے جامعہ کراچی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی میں طلبہ کے درمیان پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے گئی ہے۔ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر حسین مہدی (وائس چانسلر، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری) ہوں گے۔ کمیٹی میں ڈاکٹر غضنفر، ڈاکٹر سرفراز میتلو، پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت اور پروفیسر ڈاکٹر نائمہ سعید بھی شامل ہیں۔

واقعے کی ہر پہلو سے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں،ذمہ دارافراد اور گروہوں کا تعین کیا جائے،وزیر جامعات کی کمیٹی کو ہدایت۔

محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ انتظامی و سیکیورٹی غفلت کا جائزہ لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کےلیےسفارشات پیش کی جائیں۔ سندھ حکومت جامعات میں پرامن، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

صوبائی زیر نے کہا کہ کسی بھی قسم کی تشدد، بدامنی یا قانون شکنی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ انکوائری کمیٹی 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ سفارشات سمیت محکمہ جامعات و بورڈز سندھ کو پیش کرے گی۔ جامعہ کراچی اور تمام متعلقہ اداروں کو کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

The provincial government took action regarding the clash between two student organizations at the University of Karachi.
The provincial government took action regarding the clash between two student organizations at the University of Karachi.
Comments
Loading...