Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مریم طارق کی محنت، لگن اور جذبے کو سراہتے ہیں۔ وزیر کھیل سندھ سردارمحمد بخش مہر

وزیرکھیل سندھ سردارمحمد بخش مہر کی مریم طارق کو بین الاقوامی سطح پرشاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے برونزمیڈل جیتنے پر مبارکباد

0

کراچی : وزیر کھیل سندھ سردار محمدبخش مہر سے ملائیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برونز میڈل جیتنے والی لیاری کی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی مریم طارق کی ملاقات۔ وزیرکھیل سندھ سردارمحمد بخش مہر کی مریم طارق کو بین الاقوامی سطح پرشاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے برونزمیڈل جیتنے پر مبارکباد

ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی بیورو سپلائی پرائسز عثمان ہنگورو بھی موجود تھے

وزیر کھیل سندھ نے کہا کہ مریم طارق کی محنت، لگن اور جذبے کو سراہتے ہیں۔ لیاری نے ہمیشہ کھیلوں کے میدان میں باصلاحیت کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔ لیاری کی سرزمین نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کئی عظیم کھلاڑی دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم طارق کی کامیابی لیاری سمیت سندھ کے نوجوانوں کے لیے قابلِ فخر اور حوصلہ افزا مثال ہے۔ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Comments
Loading...