صنعتی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل زون میں 860 ملین روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
کراچی : ترقی، صنعت اور کراچی کی معیشت—ایک ساتھ آگے بڑھتے قدم۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل زون میں 860 ملین روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے 9.5 ارب روپے کی گرانٹ میں سے 860 ملین روپے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جس کے عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ منصوبے صرف سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی نہیں، بلکہ صنعتی سرگرمیوں، کاروبار کو نئی رفتار دینے کی بنیاد ہیں۔
میئر کراچی نے ترقیاتی کام 31 دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔