Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اقلیتی امور کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کٹھن سے کٹھن دور میں ایم کیو ایم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ رکن صوبائی اسمبلی منگلا شرما

اقلیتی امور کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

0

اقلیتی امور کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کٹھن سے کٹھن دور میں ایم کیو ایم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ رکن صوبائی اسمبلی منگلا شرما

کراچی : رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی امور کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ 2002میں جب اس شعبے کا قیام عمل میں آیا تب سے اس شعبے میں کارکنان کا اضافہ ہو رہا ہے۔ میں یہاں بیٹھے تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جو کٹھن سے کٹھن دور میں ایم کیو ایم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک میں اقلیت اور عورت کو جو عزت دی جاتی ہے، وہ سب سے بڑی چیز ہے۔ جو کسی اور جماعت میں دیکھنے میں نہیں آئی۔ ایم کیو ایم کی خاص بات ہے وہ لیڈر انسان کے اپنے اندر ہی پیدا کرتی ہے۔

انچارج اقلیتی امور کمیٹی پطرس یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات ہمارے لئے بہت اہم ہیں تمام ذمہ داران و کارکنان دلجمعی اور تیزی سے اپنے کام کرتے ہوئے ہر گھر تک ایم کیو ایم کے پیغام کو عام کریں۔ ہماری ذرا سی کوتاہی ہمیں ہمارے عوام سے دور کردے گی۔ ہم نے کسی کو نظر انداز نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ نہیں سوچنا کہ ہم اقلیت ہیں ہم اکثریت ہیں اور سینہ بہ سینہ اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی، عبدالوسیم اور اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...