سیکٹر5سی3 اربن گورنمنٹ ہاسپٹل کے پاس واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی نئی لائن ڈالی جا رہی ہے
تفصیلات کے مطابق نیوں کراچی ٹاون یوسی 12 سیکٹر5سی3 اربن گورنمنٹ ہاسپٹل کے سامنے والی مین گلی میں واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی نئی لائن ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ علاقہ مکین کو پانی کی شکایت کی وجہ سے یہ کام کیا جارہا ہے۔ علاقہ مکین نے اس حوالے سے کئی دفعہ شکایت بھی کی تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا پی ایس۔122 کے عہدے داران صدر اکرم اعوان، سینیئر نائب صدر عمیر ملک، جنرل سیکرٹری شاہزیب ستی، انفارمیشن سیکرٹری رانا عبدالرحمن، پاکستان پیپلز پارٹی یوسی۔12 کے عہدے داران سینئیر نائب صدر اخلاق رسول، محمد طیب، و دیگر عہدے داران ورکر کارکنان واٹر بورڈ کی ٹیم کے ساتھ خود کھڑے ہو کر پانی کی لائن کا کام کروا رہے ہیں۔
امید کی جارہی ہے علاقہ میں موجود پانی کے مسلہ کو اس نئی لائین کے بعد حل کردیا جائے گا۔