وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا کو ان کی عوامی خدمات کے نتیجے میں “سی ایم میرٹ بیج” سے نوازا
پنجاب : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا کو ان کی عوامی خدمات کے نتیجے میں “سی ایم میرٹ بیج” سے نوازا۔ شعیب مرزا نے مریدکے اور فیروز والا کے دیہات میں اچانک پانی پہنچنے پر ریسکیو ریلیف ورک کی خود نگرانی کی اور فیروز والا کے تمام متاثرہ گاؤں میں سات دن خود موجود رہے اور متاثرہ لوگوں کیلئے رہائش، کھانے، ادویات اور دیگر ضروریات کے انتظام میں اہم کردارادا کیا۔
شعیب مرزا نے سینکڑوں سیلاب متاثرہ لوگوں کو اپنی نگرانی میں ریسکیوکرایا اور محفوظ مقامات پر منتقل کرایا!۔