برنس روڈ کو صاف ستھری، منظم اور پُرکشش فوڈ اسٹریٹ بنایا جائے گا۔ آصف حیدر شاہ
علاقے کی تاریخی شناخت برقرار رکھتے ہوئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ
کراچی : چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت برنس روڈ کی بحالی اور خوبصورتی سے متعلق اجلاس۔ اجلاس میں برنس روڈ اور ملحقہ علاقوں کی بہتری کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ برنس روڈ کے بعض حصوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز زیرِ غور۔ برنس روڈ کے فٹ پاتھ بہتر بنانے اور ملحقہ سڑکوں کی تزئین و آرائش کا جائزہ۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ علاقے کی تاریخی شناخت برقرار رکھتے ہوئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ برنس روڈ کو صاف ستھری، منظم اور پُرکشش فوڈ اسٹریٹ بنایا جائے گا۔ منصوبے میں پیدل آمدورفت اور شہریوں کی سہولت کو ترجیح دی جائے۔ برنس روڈ اور اطراف کی صفائی اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے کے ایم سی سمیت تمام ادارے مل کر کام کریں۔
اجلاس میں سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، ڈپٹی کمشنر جنوبی اور میونسپل کمشنر کے ایم سی کی شرکت۔